Friday, May 17, 2024

بھارت 70 برس سے طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کی کوشش کررہا ہے، اسد عمر

بھارت 70 برس سے طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کی کوشش کررہا ہے، اسد عمر
August 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 70 برس سے زیادہ گزر گئے، بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے۔

ٹویٹر پر پیغام میں اسد عمر نے کشمیری بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، اس ویڈیو میں ان کشمیری بچوں کا پیغام سنیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ اگر بھارت اگلے 70 سال بھی کوشش کرتا رہے تو کامیاب نہیں ہوگا۔