Wednesday, May 8, 2024

بھارت : 5کروڑ مالیت کے میگی نوڈلز تلف کرنے کا فیصلہ

بھارت : 5کروڑ مالیت کے میگی نوڈلز تلف کرنے کا فیصلہ
June 18, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے فوڈ سیفٹی کے قوانین پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی کے بعد نیسلے نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور 5کروڑ روپے مالیت کے میگی نوڈلز تلف کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ بھارتی ادارے فوڈ سیفٹی ریگولیٹر کے مطابق نیسلے کے تیار کردہ میگی نوڈلز غیرمحفوظ اور مضر صحت ہیں۔ میگی نوڈلز نے اس سلسلے میں مارکیٹوں اور دکانوں سے نوڈلز کے پیکٹ، فیکٹریوں اور ڈسٹری بیوٹروں سے ذخیرہ شدہ مال منگوا لیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی اداروں نے الزام لگایا تھا کہ میگی نوڈلز کے کچھ پیکٹس میں مقررہ مقدار سے زیادہ سیسہ موجود ہے جس کے بعد نیسلے نے میگی نوڈلز کو دکانوں سے ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ بھارت میں نوڈلز کی مارکیٹ میں 80 فیصد ترسیل نیسلے کرتی ہے۔