Friday, April 26, 2024

بھارت 15 سال سے جعلی ویب سائٹوں اور این جی اوز کے ذریعے منی پراپیگنڈوں میں مصروف

بھارت 15 سال سے جعلی ویب سائٹوں اور این جی اوز کے ذریعے منی پراپیگنڈوں میں مصروف
December 10, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کےجھوٹے پراپیگنڈے کا پول کھل گیا،پندرہ سال سے 750جعلی ویب سائٹ ، اور این جی اوزبناکرمنفی پراپیگنڈے،رائے عامہ ہموارکرنے میں مصروف،جعلی ویب سائٹس مقامی میڈیا اور جھوٹی تنظیمیں بھارت کا بڑاہتھیارتھیں،یورپی ادارے ای یوڈس انفو لیب نے بھارت کی ساری کارستانیاں کھول کررکھ دیں۔

وطن عزیز کے خلاف بھارت کی ایک اور عالمی سازش بے نقاب ہوگئی، یورپی یونین ڈس انفارمیشن لیب نے بھارت کے پراپیگنڈہ نیٹ ورک کا راز افشا کر دیا۔بھارت پچھلے پندرہ سال سے ایک مرحوم پروفیسر اور 750 جعلی نیوز ویب سائٹس پراپیگنڈے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

بھارت نے پروفیسر لوئیس بی سوہن کی شناخت چرائی۔ جو 2006 میں وفات پا گئے تھے۔ لوئیس بی سوہن کا شمار بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

یورپی یونین ڈس انفارمیشن لیب کے مطابق بھارت کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا، قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور یورپی پارلیمنٹ پر اثر انداز ہونا ہے۔

116ممالک میں پھیلے اس جعلی نیٹ ورک کو بھارت کے ایشین نیوز انٹرنیشنل کا تعاون حاصل ہے۔ یہ نیٹ ورک سری واستوا گروپ چلا رہا ہے۔

سری واستوا گروپ کا اقوام متحدہ سے وابستہ 10 این جی اوز اور دوسرے تھنک ٹینکس کے ساتھ براہ راست تعلق ہے، گروپ یہ ادارے بھارتی مفادات کیلئے کام کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں کرتا ہے۔