Saturday, May 11, 2024

بگرام ائیر بیس کے قریب خود کش حملہ ،50 سے زائد افراد زخمی

بگرام ائیر بیس کے قریب خود کش حملہ ،50 سے زائد افراد زخمی
December 11, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے صوبہ پروان میں بگرام ائیر بیس  کے قریب خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں پچاس سے زائد شہری زخمی ہوگئے، نیٹو حکام نے حملے کی تصدیق کردی۔ افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ پروان میں بگرام ائیر بیس  کے قریب واقع میڈیکل سنٹر کو نشانہ بنایا ،  پہلے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑاگیا جس سے میڈیکل سنٹر مکمل تباہ ہوگیا۔ دھماکے سے  قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی  ،  حملے کے فوری بعد جھڑپوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا تاہم سکیورٹی  فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور فرار ہوگئے۔ نیٹو حکام کے مطابق حملے میں کوئی امریکی اور نیٹو اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔