Monday, September 16, 2024

بگ تھری ختم، ایسوسی ایٹ ممبرز کا نیا سکواڈ بنے گا: شہریارخان

بگ تھری ختم، ایسوسی ایٹ ممبرز کا نیا سکواڈ بنے گا: شہریارخان
February 13, 2017

لاہور (92نیوز) چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگ تھری کا خاتمہ ہو گیا۔ اب کوئی بگ تھری بگ فور نہیں، سب کے حقوق یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا آئی سی سی کی میٹنگ بہت اہم رہی ہے۔ آئی سی سی کا نیا قانون جمہوری بھی ہے اور شفاف بھی۔ اب ایسوسی ایٹ ممبرز کا نیا سکواڈ بنے گا، ہم جانتے تھے اس قانون کی ہندوستان کی جانب سے مخالفت ہو گی۔

شہریار خان نے کہا اگر پاکستان سپرلیگ پر دھبہ لگتا ہے تو یہ افسوناک ہے۔ میچ فکسنگ کی جسے بھی آفر ہو وہ فورا آگاہ کرے۔ کھلاڑیوں کو یہ گمان نہیں ہونا چاہئے کہ چند سال بعد دوبارہ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ شرجیل اور خالد لطیف کو آج شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔ دونوں کو جواب دینے کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا عرفان پر ابھی تحقیق چل رہی ہے۔ تحقیق فائنل ہوتے ہی ڈسپلنری کمیٹی بنائی جائے گی۔

شہریار خان نے کہا پی ایس ایل سے پوری قوم جاگ گئی ہے۔ دبئی حادثے کی نجم سیٹھی سے روزانہ اپ ڈیٹ لیتا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا اینٹی کرپشن لیکچرز میں کھلاڑیوں کو خبردار رہنے کا کہا گیا تھا۔ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لڑکے غلطیاں کرتے ہیں۔ ہمیں تعلیم یافتہ کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کلب کرکٹ کو پاکستان لیول پر شروع کیا جائے گا۔ آئی سی سی بورڈ کو فائنل میٹنگ کے لئے لاہور مدعو کیا ہے۔