Wednesday, May 22, 2024

بگ بیش لیگ میں پاکستانی پیسر حارث رؤف کے 5 شکار

بگ بیش لیگ میں پاکستانی پیسر حارث رؤف کے 5 شکار
December 22, 2019
سڈنی (92 نیوز) پاکستانی پیسر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی، نوجوان فاسٹ باؤلر نے آسٹریلوی بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر کی بگ بیش لیگ  کے اپنے پہلےدومیچز میں متاثر کن کارکردگی، میلبرن اسٹارز کی جانب سے دوسرے میچ  پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پاکستانی باؤلر کی اسپیڈ کے سامنے غیر ملکی بلے باز بس دکھائی دیے۔ پاکستانی اسپیڈ اسٹار نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 27 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ حارث روؤف نے اپنے ڈیبیو میچ میں بھی دو وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، پاکستانی فاسٹ باؤلر ایونٹ میں ابھی تک سب سے زیادہ سات وکٹیں  لے کر ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔