Wednesday, March 27, 2024

بگ بیش لیگ: سڈنی کی ٹیموں کی حریف کلبوں کو شکست، تھنڈر نے میلبورن سٹارز اور سکسرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو ہرایا

بگ بیش لیگ: سڈنی کی ٹیموں کی حریف کلبوں کو شکست، تھنڈر نے میلبورن سٹارز اور سکسرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو ہرایا
December 20, 2015
آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) بگ بیش لیگ میں سڈنی کی ٹیموں نے حریف کلبوں کو شکست دے دی۔ تھنڈر نے میلبورن سٹارز اور سکسرز نے ہوبارٹ ہری کین کو ہرایا۔ بگ بیش ٹی ٹوینٹی لیگ کا پانچواں میچ میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو میزبان ٹیم کو مہنگا پڑ گیا۔ تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھے وکٹوں پر ایک سو اٹھہتر رنز بنائے۔ اوپنر عثمان خواجہ ایک سو نو رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں میلبورن کی ٹیم پانچ وکٹوں پر ایک سو پچپن رنز بنا سکی۔ عثمان خواجہ کے علاوہ پاکستانی نژاد فواد احمد بھی سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل چوتھے میچ میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو پچانوے رنز سے شکست دی۔