Monday, September 16, 2024

بگ بیش دوہزار پندرہ کا ٹائٹل سڈنی تھنڈر کے نام

بگ بیش دوہزار پندرہ کا ٹائٹل سڈنی تھنڈر کے نام
January 24, 2016
میلبور(سپورٹس ڈیسک)سڈنی تھنڈر نے بگ بیش لیگ  کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا فائنل میں میلبورن  اسٹارز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفسیلات کےمطابق سڈنی تھنڈر نے بگ بیش دو ہزار پندرہ سولہ کے سیزن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں  مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میلبورن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر  ایک سو چھہتر رنز بنائے۔ سڈنی تھنڈر نے مطلوبہ ہدف  تین گیندیں قبل ہی سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر عثمان خواجہ ستر رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔