Tuesday, April 23, 2024

بگ باس سیزن 10 کی متنازعہ شخصیت سوامی اوم چل بسے

بگ باس سیزن 10 کی متنازعہ شخصیت سوامی اوم چل بسے
February 3, 2021

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) بھارت کے ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 10 کی متنازعہ شخصیت سوامی اوم چل بسے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سوامی اوم تین ماہ قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے ، ٹیسٹ منفی ٓانے کے باوجود وہ  مکمل صحتیاب نہ تھے اور آج  اپنے این سی آر گھرمیں انتقال کر گئے ۔

سوامی اوم کے دوست  کے بیٹے  نے میڈیا کو بتایا کہ سوامی اوم کی موت فالج کی وجہ سے ہوئی ،فالج کے باعث ان کا ادھا جسم مفلوج ہو گیا تھا۔

سوامی اوم نے بگ باس سیزن 10 کے دوران نے دیگر شرکاء کو بھڑکا کر تنازع کھڑا کیا تھا ، بعد میں شو کے میزبان سلمان خان نے غیر اخلاقی حرکت کے باعث انہیں شو سے نکال دیاتھا ۔

وامی اوم کو چار بس قبل ایک پرانے کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ لودھی کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا لیکن سوامی اوم فرار تھے۔

سال 2014 میں ایک سٹی کورٹ نے اسی کیس میں سوامی اوم کو اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔