Friday, April 26, 2024

بکی سے رابطوں کا الزام، بھارتی بورڈ سری نواسن سے ناخوش، آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ خطرے میں

بکی سے رابطوں کا الزام، بھارتی بورڈ سری نواسن سے ناخوش، آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ خطرے میں
April 29, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ٹکر لینے پر بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی چیئرمین این سری نواسن کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے، بی سی سی آئی نے ان کی بورڈ رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سری نواسن تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی ہیں۔ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کی رکنیت ختم کر دی تو آئی سی سی میں ان کا چیئرمین کا عہدہ بھی خطرے میں ہو گا۔ آئی سی سی نے تین روز قبل بھارتی بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر پر مبینہ بکی کرن گلہوترا سے رابطوں کا الزام لگایا تھا۔ بھارتی بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا اور انو راگ ٹھاکر ان الزامات سے خوش نہیں ہیں۔ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ان الزامات کے پیچھے سری نواسن کا ہاتھ ہے۔ بھارتی بورڈ کا خصوصی اجلاس چوبیس مئی کو ہو گا جس میں سری نواسن کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔