Friday, May 17, 2024

بڑے ناموں کو گرفتار کیا جائے تو وہ باہر آکر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں ، ڈی جی نیب

بڑے ناموں کو گرفتار کیا جائے تو وہ باہر آکر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں ، ڈی جی نیب
December 6, 2018
لاہور (92 نیوز) ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا سوال کرتے ہیں تو کرپشن کرنے والوں کو برا لگتا ہے۔ بڑے ناموں کو گرفتار کیا جائے تو وہ باہر آکر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا ادارے سوئے ہوئے ہیں۔ نیب کو تمام اداروں کا احتساب کرنا پڑتا ہے۔ نیب لاہور کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن ڈے کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔ ڈی جی نیب میجر ر شہزاد سلیم نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ تقریب میں نیب لاہور کی گزشتہ ماہ کے دوران ڈرامہ، تقاریر اور پوسٹر مقابلوں کے انعقاد کروائے گئے تھے۔  تمام گیٹگریز میں جیتنے والے طلبہ کو کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تقریب میں اداکار، سرکاری افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ہوئی۔