Thursday, March 28, 2024

بڑے سر والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں: تحقیق

بڑے سر والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں: تحقیق
September 27, 2016
لندن (ویب ڈیسک) محققین نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے سر والے بچے ذہین ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محققین نے اپنے حالیہ مطالعے میں اس بات کو موضوع تحقیق بنایا کہ کیا بچے کے سر کے سائز کا اس کی تعلیمی یا زندگی میں کامیابیوں سے کسی قسم کا تعلق ہے؟ محققین کا کہنا ہے کہ بچے کا سر جتنا بڑا ہو گا وہ اتنا ہی ذہین ہو گا۔ محققین نے جینز‘ آئی کیو اور صحت کے مابین تعلق ڈھونڈنے کیلئے تحقیقی نتائج مرتب کیے۔ اس مقصد کیلئے ایک لاکھ برطانوی شہریوں سے متعلقہ مواد اکٹھا کیا گیا۔ محققین نے رضاکاروں کے مختلف نمونے لیے اور ان کے پس منظر حتیٰ کہ طرز زندگی کو بھی کھنگالا۔ تجزیے کے بعد محققین نے انکشاف کیا کہ بڑے سر والے بچے تعلیمی میدان میں بڑی ڈگریاں حاصل کرتے ہیں۔ معروف جریدے ”مالیکیولر سائیکائٹری“ نے اس تحقیق کو شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے۔