Friday, April 26, 2024

بڑے ابا کو ٹھاہ ٹھاہ کرکے مارا،شہید احمد شاہ کے نواسے کا بیان سامنے آگیا

بڑے ابا کو ٹھاہ ٹھاہ کرکے مارا،شہید احمد شاہ کے نواسے کا بیان سامنے آگیا
July 2, 2020

سرینگر ( 92 نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور میں بھارتی اہلکاروں کی بربریت کا دل سوز واقعہ، قابض فوج کے ہاتھوں نانا کو شہید ہوتے دیکھنے والے تین سالہ معصوم عیاد کا بیان سامنے آ گیا، کہا کہ بڑے ابا  کو ٹھاہ ٹھاہ کرکے مارا۔

انسانیت کو مرتے دیکھنا ہے تو مقبوضہ کشمیر میں دیکھیں ، نہتے 65 سالہ شخص کو نواسے کے سامنے گولیوں سے بھون ڈالا گیا۔تین سال کے ننھے عباد کے ذہن میں بھی بھارتی فورسز کی بربریت  ہمیشہ کے لئے نقش ہو چکی ہے ،  اپنے نانا کی شہادت کا احوال ان الفاط میں بتاتا ہے، کہا ہے کہ بڑے ابا کو ٹھاہ ٹھاہ کرکے مارا گیا۔

شہید بشیر احمد کے بڑے صاحبزادے نے بھارتی بربریت کی داستان سنائی، بتایا کہ قابض فورسز کشمیر میں اتنی بہادر ہے کہ ان کے نہتے ادھیڑ عمر والد کو مار دیا جبکہ لداخ میں یہ بالکل بزدل ہوجاتی ہے۔

شہید کی میت گھر پہنچی تو وہاں بھارت کے خلاف غصہ ہر سوگوار پر عیاں تھا ، آزادی اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے گونج پڑے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی مہم بھی جاری ہے ،  میں  اہلکار کو ہیرو کے طور پر پیش کیا جارہا ، اس کی اصلیت بھی بے نقاب ہوچکی ہے، جو فوٹو سیشن کیلئے ننھے عیاد کو گود میں اٹھانے سے قبل اسی کے نانا کی میت کی بے حرمتی بھی کرتا رہا۔