Friday, May 10, 2024

بڑی مچھلیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد ہیں ، چئیرمین نیب

بڑی مچھلیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد ہیں ، چئیرمین نیب
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چئیرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے بڑی مچھلیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد ہیں۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نے کہا کہ نیب کے پاس اربوں روپے کی بڑی مچھلی کے منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت ہیں۔ نیب نے احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنسز جمع کروائے ہیں۔ وائٹ کالر جرائم اور اسٹریٹ کرائم میں فرق ہے۔ نیب میگا بدعنوانی کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ قائداعظم  نے خطاب میں رشوت اور اقربا پروری کو ایک اہم لعنت قرار دیا تھا۔ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان کا مرکزی ادارہ  ہے۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہیں۔

 چیئرمین نیب بولے سارک ممالک میں نیب کو رول ماڈل تنظیم سمجھا جاتا ہے۔ کرپشن کے کچھ 1243 مقدمات میں 943 ارب روپے کے بدعنوانی کا حجم ہے۔ تمام مقدمات احتساب کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  سی آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

چیرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران قانون کے مطابق لگن اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔