Sunday, May 12, 2024

بڑی مچھلیوں کیخلاف اربوں کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف اربوں کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، چیئرمین نیب
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بڑی مچھلیوں کیخلاف اربوں کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

چئیرمین نیب کی زیر صدارت ریجنل بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، چئیرمین نیب کو ڈی جی آپریشنز نے مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ نیب کی انسداد کرپشن کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی۔