Monday, September 16, 2024

بڑی معیشتیں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں ،امریکی اخبار

بڑی معیشتیں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں ،امریکی اخبار
January 29, 2018

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) ایک امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے معاشی بحران کے بعد عالمی معیشت سنبھل رہی ہے اور بڑے ملکوں کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ۔
امریکی جریدے کے مطابق بڑے ملکوں کی معیشت کو قریب ایک دہائی قبل سنگین معاشی بحران نے گھیر لیا تھا تاہم اب سنگینی کی صورتحال ختم ہو چکی ہے جس کے بعد بڑے ممالک کی معیشتیں اب بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بہترین چین کی معیشت میں دیکھی گئی ہے جس کی شرح نمو 6.6 فیصد ہے ۔ امریکہ کی معیشت میں 2.3 فیصد کی بہتری آئی ہے جبکہ یورپ میں بہتری کی شرح 2.2 فیصد رہی ہے ۔