Tuesday, May 7, 2024

بڑی عید پر بھی کیک اور مٹھائیں کی خریداری عروج پر

بڑی عید پر بھی کیک اور مٹھائیں کی خریداری عروج پر
August 14, 2019
لاہور (92 نیوز)بڑی عید پر نمکین گوشت تو کھایا ہی جا رہا ہے  لیکن کیک اور مٹھائیوں کی خریداری عروج پرپہنچ گئی۔شہر لاہور میں مٹھائی کی فروخت کے چھوٹے بڑے مراکز سے شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف قسم کی مٹھائیوں اورکیک کی خریداری کی  ۔ سویٹ شاپس پر شہریوں نے بچوں کے ہمراہ اپنی اپنی پسند کی مٹھائی اور کیک خریدے،مٹھائی خریدنے کے لئے آنے والے شہری کہتے ہیں قربانی کا گوشت کھانے کے بعد میٹھا لازمی جزو ہے۔ فریش کریم میں بنے مختلف فلیورز کے کیک شہریوں کا جی للچانے لگے،جبکہ مختلف اقسام کےرس گلے اور گلاب جامن بھی شہریوں کو اپنی جانب کھینچنے لگے،شہری کہتے ہیں بچوں کی فرمائشیں پوری کرنے کے لئے مٹھائی خرید رہے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق مٹھائیوں کے مقابلے میں کیک کی ڈیمانڈ زیادہ ہے،کیونکہ یہ بچے اور بڑے ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں۔ عید پر سب سے زیادہ گلاب جامن , چم چم اور لڈو فروخت ہورہے ہیں اس کے علاوہ مکس مٹھائیاں اور حلوہ جات فروخت کیے جا رہے ہیں۔