Sunday, September 8, 2024

بڑی سیاسی جماعتوں کی عدم دلچسپی !!! 8چھوٹی سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

بڑی سیاسی جماعتوں کی عدم دلچسپی !!! 8چھوٹی سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں
August 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) 8 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، پاکستان فاطمہ جناح مسلم لیگ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کر ادیں۔ پاکستان بچاو¿ پارٹی، پاکستان بروہی پارٹی، عام آدمی پارٹی آف پاکستان نے بھی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔ جے یو آئی نورانی اور آل پاکستان عام آدمی پارٹی بھی تفصیلات جمع کرانے والی پارٹیوں میں شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف سمیت کسی بھی بڑی جماعت نے تاحال تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اگست ہے۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا جائیگا۔ پارٹی اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو انتخابی نشان بھی الاٹ نہیں کیا جائیگا۔