Friday, March 29, 2024

بڑی بڑی سیاسی شخصیات جذوی طور پر الیکشن 2018 سے باہر ہو گئیں

بڑی بڑی سیاسی شخصیات جذوی طور پر الیکشن 2018 سے باہر ہو گئیں
June 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اپیلٹ بنچ کی جانب سے تین حلقوں کے امیدواروں کی اہلی اور نا اہلی کے فیصلے سامنے آ گئے۔ بڑی بڑی سیاسی شخصیات جذوی طور پر الیکشن 2018 سے باہر ہو گئیں۔ حلقہ این اے57 مری کوٹلی ستیاں سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کے کاغذات  مسترد ہونے سے پی ٹی آئی کے امیدوار صداقت علی عباسی کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ این سے57 سے شاہد خاقان عباسی کی اہلیہ ثمینہ شاہد ن لیگ کی متبادل  امیدوار ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری ہے۔ این اے 67 جہلم سے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کی نااہلی کے بعد  مسلم لیگی  امیدوار  مطلوب مہندی کا  قرعہ نکل آیا۔ لیگی امیدوار  حلقہ  میں فیورٹ  قرار پائے۔ جہلم سے سے فواد  چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری متبادل  امیدوار ہیں۔ این سے 64 چکوال سے  پی ٹی آئی کے سردار  غلام عباس کے کاغذات بھی مسترد  کر دیئے گئے ہیں ۔ پی ٹی   آئی  کے امیدوار  کی  نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے میجر  طاہر اقبال  این سے 64 سے فیورٹ  قرار دیئے جا رہے ہیں  جبکہ پی ٹی  آئی کی جانب سے سردار آفتاب اکبر  متبادل  امیدوار ہیں ۔