Monday, September 16, 2024

بڑھتی ہوئی نسل پرستی نے امریکہ کو چکرا کر رکھ دیا

بڑھتی ہوئی نسل پرستی نے امریکہ کو چکرا کر رکھ دیا
August 27, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں نسل پرستی عروج پر پہنچ گئی۔ ورجینیا میں مقامی ٹی وی چینل کے دوصحافیوں کے قتل کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے۔ لوگ حادثے کی جگہ پر پھول رکھ رہے ہیں اور گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ آئے دن سیاہ فام شہریوں کی جان لے لی جاتی ہے۔ کبھی سیاہ فاموں کے چرچ پر حملہ ہوتا ہے تو کبھی امریکی پولیس سیاہ فاموں کو سرعام گولی کا نشانہ بناتی ہے۔ اسی طرح سیاہ فاموں نے بھی ردعمل دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ٹی وی چینل کے صحافیوں کو قتل کر دیا گیا جس پر وائٹ ہاوس کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ کانگریس جلداز جلداسلحہ کنٹرول کرنے کا قانون پاس کرائے۔ دوسری جانب امریکی شہری صحافیوں کے قتل پر سوگوار ہیں اور جائے حادثہ پر پھول رکھ رہے ہیں۔