Thursday, April 18, 2024

بڑھتی آبادی بم جیسی،2بچے فی گھرانہ سے قابو پانےمیں مدد ملے گی،چیف جسٹس پاکستان

بڑھتی آبادی بم جیسی،2بچے فی گھرانہ سے قابو پانےمیں مدد ملے گی،چیف جسٹس پاکستان
January 15, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) بڑھتی آبادی سے متعلق  کیس  پر سپریم کورٹ نے  فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ بڑھتی آبادی ایک بم کی طرح ہے ، مسئلےپر قابو  پانے کے لئے پوری قوم کو چیلنج سے لڑنا ہوگا۔ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دو بچے فی گھرانے سے بھی  بڑھتی آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ بچے دوہی اچھے، بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نےگائیڈ لائن دے دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آبادی کم کرنے کےلیے باقاعدہ مہم کی ضرورت ہے۔ کیس  کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نے کہا کہ بڑھتی آبادی بم کی طرح ہے، پوری قوم کوچیلنج سے لڑنا ہوگا، آبادی کنٹرول نہ کرنا بدقسمتی ہوگی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی سے وسائل پر دباؤ ہے، قوم اسکالرز،سول سوسائٹی اور حکومت آبادی کم کرنے کے اقدامات کریں، یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دوبچے فی گھرانہ سے بھی آبادی پر قابو پانے میں مددملے گی،،آبادی کی منصوبہ بندی کےلیے پوری قوم کو ساتھ چلنا ہوگا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ دادو مہڑ کی خاتون ام رباب کے خاندان کے قتل سے متعلق متعلق کیس میں   چیف جسٹس نے مقدمہ منتقلی کے لئے سندھ ہائیکورٹ  سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے  ریمارکس میں کہا کہ مقدمہ کی منتقلی کے لیے نوٹس دینا پڑے گا، سندھ ہائی کورٹ مقدمہ پر 15 دن میں فیصلہ کرے،عدالت نے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔