Saturday, April 20, 2024

بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ ہر بچے کی حفاظت کریں ، کراچی پولیس چیف

بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ ہر بچے کی حفاظت کریں ، کراچی پولیس چیف
November 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس چیف نے کہا کہ بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ ہر بچے کی حفاظت کریں۔ بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کراچی کے نیشنل میوزیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے ٹیبلو پیش کئے اور میجک شو سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ کراچی پولیس چیف نے بچوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ بدقسمتی سے آج بھی ساٹھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ یہ بھی کہا کہ بچوں کی حفاظت بڑوں کی ذمہ داری ہے۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ اسڑیٹ چلڈرن بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہیں تعلیم دلوا کر معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکتا ہے۔