Tuesday, April 16, 2024

بڑا باﺅلر وہی ہوتا ہے جو زیادہ وکٹیں حاصل کرے، نوجوان فاسٹ باﺅلرز سوئنگ پر توجہ دیں : وسیم اکرم

بڑا باﺅلر وہی ہوتا ہے جو زیادہ وکٹیں حاصل کرے، نوجوان فاسٹ باﺅلرز سوئنگ پر توجہ دیں : وسیم اکرم
August 2, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار باﺅلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، بڑا باﺅلر وہی ہوتا ہے جو زیادہ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کراچی میں وسیم اکرم کی زیرنگرانی کوچنگ کیمپ لگادیا ہے جہاں لیجنڈری فاسٹ بولر نوجوان فاسٹ بولرز کو فاسٹ بولنگ کے اسرار و رموز سکھائیں گے۔ وسیم اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان فاسٹ بالرز کو پہلے بنیادی سوئنگ پرتوجہ دینی چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ملک میں فاسٹ باﺅلنگ میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے، صرف کوچنگ کی ضرورت ہے مگر بڑا فاسٹ باﺅلر وہی ہے جو زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرے۔ ایک سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہئے، کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہئے۔