Monday, September 16, 2024

بڑا انتخابی دنگل، پولنگ کے مقررہ وقت میں صرف تین گھنٹے باقی

بڑا انتخابی دنگل، پولنگ کے مقررہ وقت میں صرف تین گھنٹے باقی
July 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کے مقررہ وقت میں صرف تین گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگے ہوئی ہیں۔ بعض حلقوں میں پولنگ کے عمل میں سست روی کی شکایات بھی ملیں ۔ الیکشن کمیشن کو ایک گھنٹے میں سندھ سے 27 شکایات موصول  ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک  سب سے زیادہ شکایتیں سندھ سے موصول ہوئی۔ کس کی ہو گی جیت؟کس کی ہو گی ہار؟فیصلہ آج ہو گا۔ عوام اگلے پانچ سال کیلئے حکمرانوں کا چناؤ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی کیلئے وائٹ بیلٹ پیپر کا استعمال ہو گا۔ دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔ آٹھ لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات، کیمرے بھی لگا دئیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، فوٹو کاپی ناقابل قبول ہوگی ۔ اس کے علاوہ موبائل اور کیمرہ لانے پر پابندی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ مخصوص 9 خانوں والی مہر استعمال کریں ۔ آفیشل کوڈ، دستخط اور واٹر مارک کے بغیر بیلٹ پیپر مسترد تصور ہو گا۔