Sunday, May 19, 2024

بڈھ بیر میں گرلز پرائمری اسکول کھنڈرکا منظر پیش کرنے لگا

بڈھ بیر میں گرلز پرائمری اسکول کھنڈرکا منظر پیش کرنے لگا
October 16, 2017

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے مگر یہ تبدیلی ابھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر تک نہیں پہنچ سکی۔ بڈھ بیر کے علاقے گھڑی وکیلان کا گرلز پرائمری سکول کھنڈر کا منظرپیش کررہا ہے۔ بچیوں کے بیٹھنے کےلئے فرنیچر تو دور ٹاٹ تک دستیاب نہیں ہیں۔ بجلی اور پانی کی سہولت بھی طالبات کے نصیب میں نہیں۔
 اسکول کےدو کلاس رومز گودام کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔اقتدار کے ایوانوں سے چند کلومیٹرکے فاصلے پر واقع اس علاقے میں درجنوں دیگر اسکولوں کی حالت بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔