Friday, May 3, 2024

بڈھ بیر ، مبینہ طور پر انسداد پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر

بڈھ بیر ، مبینہ طور پر انسداد پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر
April 22, 2019

بڈھ بیر ( 92 نیوز ) پشاور کے علاقہ بڈھ بیر ماشو خیل میں مبینہ طورپر انسداد پولیو کےقطرے  پینے سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی ۔

اسکول ٹیچر  نے دعویٰ کیا کہ انسداد پولیو کے قطرے پینے سے 60سے زائد بچوں کی حالت غیرہوئی ، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ بچوں کے لواحقین مشتعل ہو گئے اور بی ایچ یو پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی ، مشتعل عوام نےبی ایچ یو کو آگ بھی لگا دی ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر  محکمہ صحت سے انکوائری کر کے رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے بچوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ نے کہا کہ بی ایچ یو جلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ،بی ایچ یو جلانے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔