Saturday, April 27, 2024

بچے کو رسیوں سے باندھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار

بچے کو رسیوں سے باندھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار
February 6, 2020
شور کوٹ ( 92 نیوز) شور کوٹ  کینٹ میں  7سالہ بچے کو رسیوں سےباندھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانےوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ،  پولیس نے ملزم ثقلین کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ جھنگ کے نواحی علاقے  شورکوٹ کینٹ میں ملزم ثقلین نے ٹک ٹاک کے جنون میں سات سالہ بچے عبدالحنان کو گلی سے پکڑا اور گھر لے جا کر چارپائی پر رسیوں سے باندھ دیا، بچے نے رونا اور چیخنا چلانا شروع کیا تو ملزم نے اسے جوتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ، ملزم بچے پر تشدد کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی بناتا رہا۔ بچے کا شور سن کر علاقہ مکین اکٹھے ہوئے اور بچے کی جان بخشی کروائی، بچے پر تشدد کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شورکوٹ کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔