Friday, April 19, 2024

بچے پیار سے سکھائی باتیں جلد سیکھتے ہیں : طبی محققین

بچے پیار سے سکھائی باتیں جلد سیکھتے ہیں : طبی محققین
November 29, 2016

لندن (ویب ڈیسک) طبی محققین نے دعوی کیا ہے کہ بچے اس وقت زیادہ سیکھتے ہیں جب ان کے ذہن اور ان کے والدین کے درمیان مطابقت ہوتی ہے اور چھوٹے بچے نظموں اور بچوں کی طرز میں کی جانے والی گفتگو سے جلد ہم آہنگ ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کے ذہنوں کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لیے انھیں تحفظ اور محبت کا احساس دلانا بہت ضروری ہے۔ اس سے ان کے دماغ کے ساتھ رابطہ زیادہ بہتر ہوتا ہے اور وہ زیادہ اچھی طرح چیزیں سیکھتے ہیں۔

مطالعے میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ جب ماں اور بچے کے ذہنوں میں مطابقت نہیں ہوتی تو بچے کم سیکھتے ہیں لیکن جب یہی دو دماغ مطابقت کے ساتھ رہتے ہیں تو زیادہ بہتر کام کرتے ہیں۔