Friday, March 29, 2024

بچے سے زیادتی کے ملزم پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت مسترد

بچے سے زیادتی کے ملزم پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت مسترد
December 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچے سے زیادتی کے ملزم پولیس اہلکار کی درخواست ‏ضمانت مسترد کرتے ہوئے تین ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس اہلکار شہزاد خلیق کے خلاف بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے ، اہلکار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ‏ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے حکمنامہ جاری کیا ‏ریمارکس دیے کہ بچوں سے زیادتی پورے معاشرے کیخلاف سنگین جرم ہے، پولیس اہلکار شہریوں کی ‏حفاظت کے لئے ہیں نہ کہ زیادتی کے لئے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ شہزاد خلیق نے 25 اگست کو زین العابدین نامی بچے پر پستول تانا،شریک ‏ملزمان کے ساتھ بچے کو بلیک میل بھی کرتا رہا،ماتحت عدالت شہزاد خلیق کا تین ماہ میں ٹرائل مکمل ‏کرے ۔ پولیس اہلکار شہزاد خلیق نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔