Thursday, March 28, 2024

بچے بھی تیراکی کے شوق میں کسی سے پیچھے نہیں

بچے بھی تیراکی کے شوق میں کسی سے پیچھے نہیں
August 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) موٹاپا کسی کو بھی پسند نہیں، ہرکوئی چاہتا ہے کہ اس کا جسم اور وزن قد کے مطابق توازن میں رہے۔ فنٹس کے اس جنون میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں، وہ سوئمنگ کرکے خود کو چاک وچوبند اور دبلا پتلا بنانا چاہتے ہیں۔ وزن گھٹانا اور صحت مند نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہے۔ شہری خود کو فٹ رکھنے کے لئے دیگر وزرشوں کے ساتھ ساتھ سوئمنگ بھی کرتے ہیں۔ ایسے میں بچے بھی پیچھے نہیں رہے، ان کا کہنا ہے تیراکی فٹ رکھتی ہے۔ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے چیف کنسلٹنٹ محمد شاہد کہتے ہیں کہ پہلے لوگوں کو سوئمنگ کی افادیت کا اندازہ نہیں تھا لیکن اب باقاعدہ ٹریننگ لیکر روزانہ کی بنیاد پر سوئمنگ کرتے ہیں۔ سوئمنگ جہاں جسم کو تروتازہ رکھتی اور گرمی کے قہر سے بچاتی ہے وہیں پٹھوں کی حرکت سے جسم میں موجود فیٹ بھی برن ہوتا ہے۔