Thursday, April 25, 2024

بچے بھوکے مررہے ہیں مگر حکمران نام نہاد جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں : مصطفیٰ کمال

بچے بھوکے مررہے ہیں مگر حکمران نام نہاد جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں : مصطفیٰ کمال
October 30, 2016
کرا چی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں اپنی طاقت دکھائی جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کو سہولتیں میسر نہیں بچے بھوک سے مررہے ہیں ۔ مگر حکمران نام نہاد جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں حکومتی اقدامات سراسر غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پاک سرزمین پارٹی نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا طارق روڈ کے نورگراؤنڈ میں قومی پرچموں کی بہار تھی جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے ملکی نظام کی خامیوں پر بھرپور تنقید کی کہنے لگے عوام بنیادی ضروریات میسر نہیں بچے غذا کی قلت سے مررہے ہیں ۔ عوام کو عدالتوں سے  انصاف  مل رہا ہے نہ اسپتال سے دوائیاں نام  نہاد جمہوری حکومتیں نشستیں چھن جانے کے خوف سے مردم شماری نہیں کرا رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق احتجاج کرنا تحریک انصاف اور ان کے حامیوں کا حق ہے ۔ حکومت نے جو کچھ کیا وہ غیر قانونی ہے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دو لوگ جو قافلہ لے کرچلے تھے آج اس میں لاکھوں لوگ شریک ہیں ۔ پاک سر زمین پارٹی کراچی سے نکل کر پورے پاکستان کی جماعت بن چکی ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی ہے ۔