Saturday, May 11, 2024

بچی اغواء کیس ، سرفراز بگٹی کی ضمانت منسوخ ، پولیس نے گرفتار کرلیا

بچی اغواء کیس ، سرفراز بگٹی کی ضمانت منسوخ ، پولیس نے گرفتار کرلیا
January 16, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) بچہ اغواء کیس میں  سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت منسوخ کر دی گئی ، پولیس نے سرفراز بگٹی کو حراست میں لے کر تھانہ بجلی روڈ منتقل کر دیا ۔ بچی اغواء کیس میں  سرفراز بگٹی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پہنچے ، عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ۔ پولیس نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سینیٹر سرفراز بگٹی کو حراست میں لے کر تھانہ بجلی رو ڈمنتقل کردیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مجھے مقدمے میں سیاسی مقاصد کے لئے پھنسایا گیا ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا ۔