Wednesday, April 24, 2024

بچوں کے پسندیدہ سپرہیرو سپائیڈر مین کے خالق مصنف سٹین لی وفات پا گئے

بچوں کے پسندیدہ سپرہیرو سپائیڈر مین کے خالق مصنف سٹین لی وفات پا گئے
November 13, 2018
واشنگٹن (92 نیو ) بچوں کے پسندیدہ  سپرہیرو سپائیڈر مین کے خالق مصنف سٹین لی وفات پاگئے۔ پچانوے سالہ سٹین لی گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے۔ سٹین لی انیس سو بائیس میں مین ہیٹن میں پیدا ہوئے۔ انیس سو ساٹھ میں مارویل کے نام سے کامک بک کمپنی کی بنیاد رکھی اور  سپائیڈر مین ،آئرن مین اور ،ہلک ،سمیت لاتعداد یادگار کردار تخلیق کیے جنہوں نے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے دل میں بھی خوب جگہ بنائی۔ سٹین لی کے بنائے ہوئے کرداروں پر مبنی فلمیں ہالی وڈ کی سب سے منافع بخش ترین فلموں میں سے ہیں۔ تازہ ترین ماروول فلم انفینیٹی وار نے تقریباً ڈھیڑ ارب ڈالر کمائے۔ کامک بکُس کے مداحوں اور ہالی ووڈ اداکاروں نے سٹین لی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سٹین لی اس دنیا سے تو رخصت ہوگئے ہیں لیکن جب وہ اپنےتخلیق کردہ سپرہیروز کے ذرہعے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔