Friday, April 19, 2024

بچوں کے ساتھ ٹریننگ کا مقصداے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے : باکسر عامر خان

بچوں کے ساتھ ٹریننگ کا مقصداے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے : باکسر عامر خان
December 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیمپین باکسر عامر خان نے اسلام آبادکے مشہور تجارتی مرکز میں باکسنگ رنگ لگا کر بچوں کے ساتھ ٹریننگ کی اور ان میں باکسنگ گلوز تقسیم کیے،عامر خان کہتے ہیں بچوں کے ساتھ ٹریننگ کا مقصد اے پی ایس کے ننھے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ تفصیلات کےمطابق عامر خان اسلام آباد کے مشہور تجارتی مرکز پہنچے تو عوام نے ان کا پرجوش استقبال کیاعامر کے ہمراہ ان کے بھائی نوجوان باکسر ہارون خان بھی موجود تھے دونوں بھائیوں نے اس موقع پر پنچنگ،جیبنگ،ہک،اپر کٹ اور کاؤنٹر اٹیک کے شاندار مظاہرے کیے اور شائقین کی داد وصول کی ۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے کا مقصد اے پی ایس کے ننھے شہیدوں کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ عامر خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے نکھارنے کیلئے  وہ اکیڈمیز قائم کر رہے ہیں وہ پر امید ہیں کہ ایک سال کے اندر پاکستان سے عالمی چیمئین باکسرز آنا شروع ہو جائیں گے۔