Thursday, April 25, 2024

بچوں کے حفاظتی ٹیکوں  کی کمی،  وفاقی حکومت نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کیلئے فوری طور پر 2ارب کی منظوری دیدی

بچوں کے حفاظتی ٹیکوں  کی کمی،  وفاقی حکومت نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کیلئے فوری طور پر 2ارب کی منظوری دیدی
May 16, 2015
اسلا آباد92نیوز)وفاق کے پاس بچوں کی ویکسین کا ذخیرہ کم پڑ گیا ، حکومت نے ویکسین کی ہنگامی خریداری کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو 2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس بچوں کی 9 بیماریوں کی ویکسین کا صرف 3 ماہ کا ذخیرہ باقی رہ گیا، دوسری جانب صوبائی حکومت نے بھی وفاق سے ویکسین مانگ لی ہے ، جس کے پیش نظر حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام نے بچوں کی بیماریوں کی  ویکسین  ہنگامی بنیادوں پر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،ویکسین رواں ماہ خریدی جائے گی۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے وزارت قومی صحت کی درخواست پر 2 ارب روپے کی ویکسین خریدنے کی اجازت دے دی ہے ،نئی ویکسین ملنے پر رواں سال دسمبر تک ملکی ضروریات پوری ہو سکیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام انتظامیہ  نیموکوکل ، کالی کھانسی،ٹیٹنس،تشنج،ہیپاٹائیٹس ،پولیو اورخناق سمیت 9 بیماریوں کی ویکسین خریدے گی، 90 فیصد ویکسین صوبوں کے حوالے کی جائے گی ۔ عالمی قوائد کے مطابق ملک میں ویکسین کا 7 ماہ کا ذخیرہ  ہونا لازمی ہے۔ health1