Tuesday, April 23, 2024

بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
November 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

عدالتی فیصلے میں  کہا گیا ہے بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور پھیلانے والے ضمانت کے مستحق نہیں۔ بچوں کی نازیبا ویڈیوز جنسی زیادتی کے واقعات کی بڑی وجہ ہے۔ سپریم کورٹ  نے  ٹرائل کورٹ کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے کہا بچوں کی نازیبا ویڈیوز معاشرے کا بڑا ناسور اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہیں۔ بچوں کے مستقبل اور اخلاقیات کیلئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز سنگین خطرہ ہیں۔ بچوں کی نازیبا ویڈیوز کے بڑھتے خطرے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔

بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلانا معاشرے کو کھوکھلا کرنے کا جرم ہے۔ ملزم کے وکیل کی یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ کوئی متاثرہ فریق سامنے نہیں آیا۔ ملزم عمر خان پر کیس بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے کا ہے بنانے کا نہیں۔

ملزم عمر خان کی شکایت براہ راست فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ ملزم عمر خان کیخلاف ایف آئی اے ایبٹ آباد نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔