Sunday, September 8, 2024

بچوں کی لاشوں پر سیاست کی جارہی ہے،سہیل انور سیال

بچوں کی لاشوں  پر سیاست کی جارہی ہے،سہیل انور سیال
April 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ بچوں کی لاشوں  پر سیاست کی جارہی ہے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کہتے ہیں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی، بچی کے لواحقین کی درخواست پرمقدمہ درج  ہو چکا تھا،،پی ٹی آئی اس میں سیاست کر رہی ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں آج بھی فضا سوگوار ہے ، گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کےدوران جاں بحق ہونے والے الیاس کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے مقتولہ رابعہ کے والد سے ملاقات کی اور  کہا کہ تحریک انصاف نے بچی کے قتل پر سیاست کی۔ دوسری جانب کراچی کی مقامی عدالت نے رابعہ قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان رحیم اورفضل کو 25 اپریل تک پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔