Sunday, September 8, 2024

بچوں کی ذمہ داریاں باہم بانٹنے والے زوجین زیادہ پرسکون زندگی گزارتے ہیں: امریکی محققین

بچوں کی ذمہ داریاں باہم بانٹنے والے زوجین زیادہ پرسکون زندگی گزارتے ہیں: امریکی محققین
August 26, 2015
جارجیا (ویب ڈیسک) امریکی محققین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ایسے زوجین جو اپنے بچوں کے بارے میں ذمہ داریاں آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں وہ نہ صرف خوش و خرم زندگی گزارتے ہیں بلکہ اس سے ان کو جنسی تسکین بھی ملتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محققین نے چار سو ستاسی خاندانوں پر تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ محققین پر دوران تحقیق منکشف ہوا کہ جو والدین بچوں کی نگہداشت کے فرائض آپس میں برابر بانٹ لیتے ہیں وہ جنسی اور جذباتی طور پر زیادہ سے اطمینان محسوس کرتے ہیں۔ محققین نے مزید کہا کہ جس خاندان میں عورتیں بچوں کی نگہداشت میں زیادہ حصہ ڈالتی ہیں وہاں مرد اور عورت دونوں ہی کم مطمئن نظر آئے لیکن جو مرد بچوں کی نگہداشت میں زیادہ وقت گزارتے ہیں ان پر اتنا اثر نظر نہیں پڑتا۔ محققین کے مطابق یہ نتائج میریٹل اینڈ ریلیشن شپ سٹڈی 2006ءنامی تحقیق سے اخذ کئے گئے ہیں۔