Tuesday, May 21, 2024

بچوں کی جرات اور جذبے نے پوری قوم کو متاثر کیا : عمران خان

بچوں کی جرات اور جذبے نے پوری قوم کو متاثر کیا : عمران خان
December 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ ایک برس قبل آج کے روز قوم ایک ناقابل تصور سانحے سے دو چار ہوئی۔ جرات مند بچوں نے اپنے جذبے اور دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے اپنے عزم سے پوری قوم کو متاثر کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ایک برس قبل آج کے روز قوم ایک ناقابل تصور سانحے سے دو چار ہوئی۔ آرمی پبلک سکول کے طلباءاور اساتذہ کو ہولناک انداز میں شہید کیا گیا۔ جرات مند بچوں نے اپنے جذبے اور دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے اپنے عزم سے پوری قوم کو متاثر کیا۔ سانحے کے ایک برس بعد ہمیں ہر محاذ پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کے ذہنوں سے سولہ دسمبر کے سانحے کے نقوش نہیں مٹنے چاہئیں۔ ہم پر لازم ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کا تدارک کریں اور شہداءکی قربانیوں کو صحیح معنوں میں خراج تحسین پیش کریں۔