Friday, May 10, 2024

بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں ، مفتی فاروق القادری

بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں ، مفتی فاروق القادری
February 15, 2020
لاہور (92 نیوز)انسداد پولیو مہم میں 92 نیوز بھی پیش پیش ہے ،  معروف مذہبی اسکالر مفتی فاروق القادری نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں یہ انسانیت پر بڑا احسان ہے ، ڈاکٹر بلال نے کہا کہ قطرے نہ پلانے سے بیماری کا خطرہ موجود رہتا ہے ۔ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے  پلائیں بیساکھیوں سے بچائیں ، پنجاب میں تین روزہ  انسداد پولیو مہم 17 فروری سے شروع ہوگی ، معصوم پھولوں کو معذوری سے بچانے کے مشن میں 92نیوز بھی قوم کے شانہ بشانہ ہے ۔ معروف  مذہبی اسکالر مفتی فاروق القادری نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیماری سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے جائز اور انسانیت پر بہت بڑا احسان ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر بلال نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم کے لئے تین مختلف کیٹیگری کی  ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کے معترف ہیں ،  انتونیو گوئتریس کل پاکستان پہنچیں گے اور 17 فروری کو لاہور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کریں گے ۔