Sunday, May 12, 2024

بچوں کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

بچوں کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار
September 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں سچل پولیس نے بچوں کو اغواء  کرکے فروخت کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے  پیسوں کے عوض بچے کو بے اولاد جوڑے کو فروخت کرنیکا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ سہراب گوٹھ بس اڈے پر سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے   کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی ،   اغواء کے بعد  فروخت کرنے والے بین الصوبائی  گروہ کا کارندہ فیضان پکڑا گیا  جبکہ اغواء ہونے والا  3سالہ  بچہ بھی بازیاب کرالیا گیا ۔

چونیاں میں ایک اور بچہ اغوا، شہریوں کا احتجاج

گرفتار ملزم تین سالہ بچے کو ملتان لے جانا چاہتا تھا جہاں بچے کو بے اولاد جوڑے کو فروخت کرنا تھا۔ بچوں کو اغواء کرنے کی وارداتوں میں  ملزم کے مزید تین ساتھی بھی  شامل ہیں  جن کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ،  جبکہ پولیس نے بازیاب ہونے والے بچے کو  ورثاء کے حوالے کر دیا۔