Monday, September 16, 2024

بچوں کا اغوا : پولیس کے بعد ٹریفک وارڈن بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے

بچوں کا اغوا : پولیس کے بعد ٹریفک وارڈن بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے
July 31, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کے اغوا کی اتنی وارداتیں ہوئی ہیں کہ پولیس کے ساتھ سڑکوں پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک وارڈنز بھی بوکھلا گئے ہیں مال روڈ پر وارڈن ساتھیوں سمیت ایدھی فاؤنڈیشن کے ڈرائیور کو اس وقت اغوا کار سمجھ کر ٹوٹ پڑا جب ڈرائیور بچوں کو ایدھی ہومز چھوڑنے جارہا تھا۔ تفصیلات کےمطابق  ایدھی فاﺅنڈیشن کا ڈرائیور عظیم گھروں سے بھاگنے والے بچوں کو وین میں بٹھا کر ایدھی ہومز چھوڑنے جارہا تھا کہ مال روڈ پر جی پی او چوک میں کھڑے وارڈن زین نے اسے اغوا کار سمجھ لیا ساتھی وارڈنز کے ساتھ ملکر عظیم پر ہلہ بول دیا اورتشدد کے بعد گاڑی سمیت تھانہ پرانی انار کلی منتقل کر دیا ۔ تھانے میں پولیس اہلکاروں نے اطمینان سے ڈرائیور کی بات سنی تو معلوم ہوا کہ ماجرا کچھ اور ہے عظیم نے بتایا کہ وہ ایدھی فاﺅنڈیشن کا ڈرائیور ہے اور ان بے گھر بچوں کے لے کر ایدھی ہومز  لے کرجارہا تھا ، تسلی کے بعد پولیس نے عظیم کو چھوڑ دیا جو بچوں کو لے کر ایدھی ہومز روانہ ہو گیا۔