Tuesday, April 16, 2024

بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار

بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار
November 12, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔

سہیل ایاز عرف علی کو تھانہ روات کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے 30 بچوں کے ساتھ غیراخلاقی حرکتوں کا اعتراف کیا۔

ملزم کے بارے میں اہم انکشافات بھی ہوئے ہیں جس میں پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاوٹننٹ ، انتہائی ذہین اور ڈارک ویب کو استعمال کرنے کا ماہر ہے۔ ملزم سول سیکرٹریٹ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کو کنسلٹینسی بھی فراہم کرتا ہے اور ماہانہ 3 لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہے۔

 ملزم کی بیوی 9 سال قبل اس کو چھوڑ کر چلی گی تھی جبکہ اسکے والدین اور بہن بھائی بھی اس سے لاتعلق ہیں۔

سی پی او راولپنڈی رانا فیصل کا کہنا ہے کہ ملزم نے تھانہ روات کے علاقے میں قہوہ بیچنے والے محنت کش کے 13 سالہ بچےکو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا لی۔ ملزم کے بیک گراونڈ بارے بتایا کہ سہیل ایاز نے برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کی اور وہیں سے مکروہ دھندہ شروع کیا۔ ملزم پہلے برطانیہ اور پھر اٹلی سے ڈی پورٹ ہوا۔

 سی پی او کے مطابق متاثرہ بچوں کے والدین اگر دبائو کی وجہ سے مقدمات کے مدعی نہ بنے تو پولیس مدعی بنے گی۔