Sunday, September 8, 2024

بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کے تدراک کیلئے قانون سازی !!! ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کردیئے

بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کے تدراک کیلئے قانون سازی !!! ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کردیئے
August 20, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کے تدراک کےلئے قانون سازی کےلئے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو اٹھارہ ستمبر کےلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار تنظیم کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ قصور میں بچوں سے جنسی تشدد کے واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اس لیے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے قانون سازی کی جائے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ سابق ججوں اور سینئر قانون دانوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس طرح کے واقعات کی روک تھام کےلئے سفارشات مرتب کرے اور ان سفارشات کی روشنی قانون سازی کی جائے۔ جسٹس انوارالحق نے درخواست گزار تنظیم کے وکیل کو ہدایت کی کہ اس بات پر عدالت کی معاونت کریں کہ قانون میں کس طرح بہتری لائی جاسکتی ہے اور اس میں موجود سقم کی بھی نشاندہی کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اٹھارہ ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔