Saturday, April 27, 2024

بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
June 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز) بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی گئی ۔

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد ن لیگ کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہونے چاہیے، بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دی جائے، بچوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 60 دن میں کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ  ایس پی یا ڈی ایس پی لیول کا آفیسر بچوں سے زیادتی کیسز کی تفتیش کرے۔