Saturday, April 20, 2024

بچوں سے جنسی زیادتی کا ترمیمی بل منظوری کے بعد سینیٹ کو بھجوا دیا گیا

بچوں سے جنسی زیادتی کا ترمیمی بل منظوری کے بعد سینیٹ کو بھجوا دیا گیا
December 10, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل پیش کیا جو منظوری کے بعد سینیٹ کو بھجوا دیا گیا۔ بل کے تحت بچوں کوجنسی ترغیب دینا، جنسی عمل کی فلمبندی کرنا اور جنسی زیادتی کرنا جرم قرار دیا گیا ہے۔ بل کے تحت بچوں کو جنسی ترغیب دینے پر 1 سے 7سال تک سزا، 5لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ بچوں سے جنسی عمل کی فلمبندی پر 2سے 7سال تک سزا، 7لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ بل کے تحت جنسی زیادتی پر عمر قید تک سزا اور کم سے کم 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ 10سے14سال تک عمر کا بچہ بھی اگر یہ جرم کرے گا تو مجرم تصور ہوگا۔ بل منظوری کے بعد سینیٹ کو بھجوا دیا گیا۔