Tuesday, April 23, 2024

بچت کیلئے سکاٹش شہری نے 15 ٹی شرٹس پہن لیں

بچت کیلئے سکاٹش شہری نے 15 ٹی شرٹس پہن لیں
July 9, 2019
ایڈنبرا(نیٹ نیوز)فرض کریں آپ سفر کے دوران چیک ان ڈیسک پر پہنچے اور معلوم ہو کہ آپ کا سامان مقررہ حد سے زیادہ ہے تو آپ بچت کیلئے کیا کریں گے ؟ یا تو آپ کو کچھ رقم ادا کرنی پڑے گی یا پھر سامان چھوڑ کر جانا پڑے گا۔ سکاٹ لینڈ کے شہری جون ارون نے اس مسئلے کا انوکھا اور حیران کن حل نکالا ۔چیک ان ڈیسک پر جون کو بتایا گیا کہ ان کا سامان مقررہ حد سے 8 کلوگرام زیارہ ہے جس کے لیے اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔جون نے اضافی رقم دینے سے انکار کردیا اور ایک الگ ہی حل نکالا، انہوں نے 8 کلوگرام وزنی کپڑوں کو موجودہ کپڑوں کے اوپر ہی پہن لیا۔ https://twitter.com/Ninecomau/status/1148038993675767808 جس وقت جون نے اضافی کپڑے پہنے اس وقت موسم کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تھا، جون کے بیٹے نے اپنے والد کے اتنے زیادہ کپڑے پہننے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔ شہری نے خاتون کو کہا کہ اب دیکھیں اور پھر ٹی شرٹس اور جمپر پہننے شروع کردیے ۔ سکیورٹی حکام نے بھی جون کی اچھی طرح تلاشی لی اور سمجھے کہ وہ کپڑوں کے نیچے کچھ چیز سمگل کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ کرایہ بچا کر جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔