Sunday, September 8, 2024

بٹگرام:پولیس پرحملےمیں ایک اہلکارجاں بحق،دوسرا زخمی،حملہ آورفرار

بٹگرام:پولیس پرحملےمیں ایک اہلکارجاں بحق،دوسرا زخمی،حملہ آورفرار
July 10, 2016
بٹگرام(92نیوز)بٹگرام میں پولیس پرحملے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی  ہوگیا،حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق بٹگرام میں تورغر روڈ پر قائم ٹرانسمیشن لائن پر پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے ایک اہلکار قابل خان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک اہلکاراحمد حسین زخمی ہوگیا  ،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ٹرانسمیشن لائن پر شانگلہ اور بٹگرام دونوں اضلاع کے پولیس اہلکار ڈیوٹی دیتے ہیں ۔