Friday, April 26, 2024

بٹلر کی شاندار سنچری، انگلینڈ سری لنکا کو ہراکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

بٹلر کی شاندار سنچری، انگلینڈ سری لنکا کو ہراکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
November 2, 2021 ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) بٹلر کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ سری لنکا کو ہراکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، جوز بٹلر نے 67 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان آئن مورگن 40 کی اننگز کھیل کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جوز بٹلر اور آئن مورگن کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 128 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

سری لنکن ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے 26 رنز کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ وینندو ہسرنگا ڈی سلوا 34 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، داسن شاناکا اور بھانوکا راجا پاکسے 26، 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلش ٹیم نے لگاتار چوتھی فتح سمیٹ کر آٹھ پوائنٹس حاصل کر لیے۔ جوز بٹلر نے رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری بنائی۔