Saturday, May 11, 2024

بٹ کوائن کی قدر پہلی بار سونے کی قیمت سے تجاوز کر گئی

بٹ کوائن کی قدر پہلی بار سونے کی قیمت سے تجاوز کر گئی
March 4, 2017

لندن (ویب ڈیسک) ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار سونے کی قیمت سے تجاوز کر گئی۔ حالیہ اضافے کی وجہ بٹ کوائن کی چین میں بڑھتی ہوئی طلب ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کے ایک یونٹ کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک اونس سونے کی قیمت سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز بٹ کوائن کی قدر 1268 امریکی ڈالر تھی جبکہ اس کے مقابلے میں ایک اونس سونے کی قیمت 1233 ڈالر رہی۔

بٹ کوائن کی قدر میں حالیہ اضافے کی وجہ چین میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب ہے لیکن حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ذریعے ملک سے باہر پیسہ لے جایا جا رہا ہے۔ رواں سال جنوری میں بٹ کوائن کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے بعد اس میں مسلسل استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔

بٹ کوائن کو کرنسی کی ایک نئی قسم کہا جاتا ہے لیکن دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔ بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے ”مِننگ“ کا استعمال ہوتا ہے جس میں کمپیوٹر ایک مشکل حسابی طریقہ کار سے گزرتا ہے اور 64 ڈیجٹس کے ذریعے مسئلے کا حل نکالتا ہے۔ ہر مسئلے کے حل میں ایک بٹ کوائن بنتا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ڈیڑھ کروڑ بٹ کوائن موجود ہیں۔